پرویز الہی کیخلاف عدم اعتماد میں سرپرائز دیں گے عطا تارڑ

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ خفیہ رائے شماری سے ہونی ہے، معاون خصوصی


ویب ڈیسک December 27, 2022
تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ خفیہ رائے شماری سے ہونی ہے، معاون خصوصی

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پرویز الہی کیخلاف عدم اعتماد میں سرپرائز دیں گے۔

عطا اللہ تارڑ نے پنجاب اسمبلی کے حوالے سے بیان میں کہا کہ اسپیکر سبطین خان اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ خفیہ رائے شماری سے ہونی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال کردیا

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں نمبر گیم انتہائی دلچسپ ہے۔ ہماری بھرپور تیاری ہے اور انشاءاللہ سرپرائز دیں گے۔ اپنے نمبرز کے حوالے سے مطمئن ہیں الحمدللہ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں