کنگنا رناوت نے تونیشا شرما کی موت کو قتل قرار دے دیا

کنگنا رناوت نے بھارتی وزیرِاعظم سے درخواست کی ہے کہ اداکارہ کی موت کی تحقیقات کروائیں


ویب ڈیسک December 29, 2022
تونیشا شرما نے ڈرامے کے سیٹ پر خودکشی کرلی تھی (اسکرین شاٹ)

بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے سیٹ پر خودکشی کرکے جان گنوا بیٹھنے والی اداکارہ تونیشا شرما کی موت کو قتل قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق متنازع بیانات کیلئے مشہور اداکارہ کنگنا رناوت نے تونیشا شرما کی موت کو قتل قرار دیتے ہوئے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے درخواست کی ہے کہ اداکارہ کی موت کی تحقیقات کروائیں۔

کنگنا رناوت نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے طویل نوٹ لکھا 'خواتین ہر چیز کا مقابلہ کر سکتی ہیں چاہے وہ محبت کا نقصان ہو، شادی ہو یا رشتہ ہو مگر اس سے نہیں نمٹ سکتی کہ اس کی محبت اور کمزوری کا فائدہ اٹھایا گیا ہے'۔

wwweew

اداکار نے لکھا کہ تونیشا کو محبت میں دھوکہ ملا وہ ایسی حالت میں تھی جس میں وہ خود پر بھی بھروسہ نہیں کر سکتی تھی ایسی حالت میں زندہ یا مردہ ہونے کا بھی فرق محسوس نہیں ہوتا اور وہ اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیتی ہے، براہ کرم جان لیں کہ یہ اس نے اکیلے نہیں کیا یہ قتل ہے۔

fvwvf

کنگنا رناوت نے وزیرِ اعظم مودی سے درخواست کی کہ خواتین کو ٹکڑوں میں کاٹ کر پھینکنے والوں، ان پر تیزاب پھینکنے والوں اور انہیں خود کشی پر اُکسانے والوں کے خلاف سخت قانون بنائیں اور انہیں بغیر مقدمے فوری موت کی سزا دیں۔

یہ بھی پڑھیں: تونیشا شرما کی خودکشی، ساتھی اداکار شیزان خان گرفتار



یاد رہے کہ بھارتی ٹی وی اداکارہ تونیشا شرما نے ڈرامے کے سیٹ پر خودکشی کرلی تھی تونیشا شرما کی والدہ نے بیٹی کے مشہور ڈرامے 'علی بابا ' کے ساتھی اداکار شیزان خان پر تونیشا کو خودکشی پر اکسانے کا الزام لگایا ہے اداکارہ کی والدہ نے انہیں مرکزی مجرم قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس نے ان کی بیٹی کو دھوکہ دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔