ڈکیتی میں اداکارہ بیوی کے قتل پر فلم پروڈیوسر شوہر گرفتار

اداکارہ ریا کماری کی فیملی نے اُس کے شوہر اور بھائیوں کے خلاف شکایت درج کرائی تھی، پولیس


ویب ڈیسک December 29, 2022
مقتولہ ریا کماری کا اسٹیج نام ایشا ایلیہ تھا اور وہ مقامی زبانوں کے میوزک البموں میں کام سے منسلک تھیں (ٖفوٹو: ٹویٹر)

مغربی بنگال میں ایک مبینہ ڈکیتی کے دوران قتل ہونے والی اداکارہ کے شوہر فلم پروڈیوسر پراکاش کمار کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق اداکارہ ریا کماری کی فیملی نے اُس کے شوہر اور بھائیوں کے خلاف شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد یہ گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

اداکارہ کے شوہر نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اپنی بیوی اور تین سالہ بیٹی کے ساتھ رانچی سے کولکتہ سفر کررہے تھے اور ہائی وے انہیں تین افراد نے لوٹنے کی کوشش کی اور ان ڈاکوؤں نے ریا کماری کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کار کو اپنے قبضے میں لے کر شوہر سے تفتیش شروع کی اور انہیں شک تھا کہ اس قتل میں اس کا ہاتھ ہے۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران پراکاش کمار کا کہنا تھا کہ ڈاکو اسے لوٹ کر اور اس کی بیوی پر فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے اور اس نے کچھ دیر گاڑی چلانے کے بعد مقامی افراد سے مدد طلب کی۔

مقتولہ ریا کماری کا اسٹیج نام ایشا ایلیہ تھا اور وہ مقامی زبانوں کے میوزک البموں میں کام کرتی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔