نامور بھارتی ہدایت کار دار فانی سے کوچ کر گئے
نتن منموہن نے سلمان خان ، جوہی چاؤلہ، سری دیوی، اور انیل کپور جیسی اسٹار کاسٹ پر مشتمل فلمیں بنائیں
بولی وڈ انڈسٹری کو مشہور فلمیں دینے والے نامور فلمساز نتن منموہن انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نتن کو ہفتہ کے روز دل کا دورہ پڑنے پر ممبئی کے کوکیلا بین دیرو بھائی امبانی اسپتال منتقل کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نتن ممبئی اسپتال منتقل کئے جانے کے چار روز بعد جمعرات کے دن انتقال کر گئے۔
نتن کی مشہور فلموں میں 1992 میں ریلیز ہونے والی جوہی چاؤلہ اور رشی کپور کی فلم بول رداھا بول، 1994میں بولی وڈ اسٹار انیل کپور اور سری دیوی کی لاڈلا اور 2011 میں ریلیز ہو نے والی سلمان خان کی فلم ریڈی شامل ہیں۔
نتن منموہن ماضی کی مشہور فلموں بھرم چاری، نیا زمانہ اور گمنام سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار منموہن کے بیٹے تھے اور یہی ان کی شوبز سے وابستگی کی وجہ بنی۔