موت کی افواہوں پر فردوس جمال کا ویڈیو پیغام

الحمدللہ میں زندہ ہوں، ہاں میں بیمار ہوں اور اپنی بیماری کا علاج کروا رہا ہوں، فردوس جمال


ویب ڈیسک December 30, 2022
فردوس جمال میں کینسر کی تشخیص کے بعد ان کا علاج جاری ہے(فائل فوٹو)

اداکار فردوس جمال نے اپنی موت کی افواہوں پر ردِعمل دیتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کئے گئے ویڈیو پیغام میں فردوس جمال کا کہنا تھا کہ 'الحمدللہ میں زندہ ہوں، ہاں میں بیمار ہوں اور اپنی بیماری کا علاج کروا رہا ہوں لیکن اللہ کی طرف سے دی گئی زندگی کا وقت دیکھوں گا'۔

انہوں نے بروقت مدد پر مریم اورنگزیب اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ زندگی اور موت تو اللہ کے ہاتھ میں ہے مگر میں حکومت کی طرف سے کی گئی مدد پر ان کا شکرگزار ہوں۔



یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں سینئر اداکار فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس نے والد میں کینسر کی تشخیص ہونے کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'میرے والد کا کینسر کا علاج شوکت خانم میں ہورہا ہے'۔

حمزہ نے حکومت سے والد کی مدد کیلئے بھی اپیل کی تھی جس پر موجودہ حکومت کی جانب سے انہیں 1 کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی جانب سے اداکار فردوس جمال کو ایک کروڑ روپے کا امدادی چیک دیدیا گیا

خیال رہے کہ شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے اداکار فردوس جمال کی جلد صحتیابی کیلئے دعائیں کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں