سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں بڑا اضافہ
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے سے 1818 ڈالر کی سطح پر آگئی
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 1818 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگئی ہے۔
عالمی منڈی میں اضافے کے بعد مقامی بازاروں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 84 ہزار 100 روپے ہوگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 1286 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 57 ہزار 836 روپے کی سطح پر آگئی۔