عبدالقادر کے بیٹے نے عمران خان سے ملاقات نہ کرنے کی وجہ بتادی

مجھے پیغام دیا گیا تھا کہ عمران خان آپ کے والد کی فاتحہ خوانی کرنا چاہتے ہیں، سلیمان قادر


ویب ڈیسک December 30, 2022
فوٹو فائل

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور عبد القادر کے صاحبزادے نے عمران خان کی ملاقات کی دعوت کو مسترد کرنے کی وجہ بیان کردی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں اسپنر سلیمان قادر نے بتایا کہ 'دو تین روز قبل عمران خان کی جانب سے ملاقات کا پیغام موصول ہوا اور بتایا گیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی والد کے انتقال کی تعزیت اور فاتحہ خوانی کرنا چاہتے ہیں۔

سلیمان قادر نے کہا کہ ہم نے اس دعوت کو مسترد کردیا ہے کیونکہ والد کے انتقال کو ساڑھے تین سال کا عرصہ گزر گیا اور اس دوران عمران خان نے نہ ہی کبھی تعزیت کی اور نہ رابطہ کیا۔


انہوں نے کہا کہ جس کو بھی تعزیت یا دعا کرنی ہوتی ہے وہ لواحقین سے گھر جاکر تعزیت اور فاتحہ خوانی کرتا ہے، ہمیں یہ مناسب نہیں لگا کہ زمان پارک جاکر والد کے لیے فاتحہ خوانی کی جائے اسی لیے ہم نہیں گئے۔

واضح رہے کہ لٹل ماسٹر عبدالقار کا طویل علالت کے بعد 6 ستمبر 2019 کو انتقال ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں