رومانیہ کی ڈاکٹر سرگودھا کے نوجوان سے شادی کیلئے پاکستان آگئی
52 سالہ لیڈی ڈاکٹر کا اسلامی نام عائشہ رکھا گیا ہے
رومانیہ سے تعلق رکھنے والی لیڈی ڈاکٹر سرگودھا کے نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر شادی کرنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پرمحبت میں گرفتار رومانیہ کی لیڈی ڈاکٹر سرگودھا کے نوجوان پر دل ہار کر شادی کرنے کیلئے پاکستان آگئی۔
سرگودھا کے نوجوان محمد عرفان سے یورپین لیڈی ڈاکٹر لینہ کلڑرسہ کی فیس بک پر دوستی ہوئی تھی۔ جس کے بعد دوستی رفتہ رفتہ محبت میں تبدیل ہوگئی اور انہوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا۔
لیڈی ڈاکٹر نے سرگودھا پہنچ کر مقامی عالم دین کے ہاتھوں اسلام قبول کیا جس کے بعد جوڑے نے مقامی عدالت میں نکاح کرلیا اس موقع پر ڈاکٹر لینہ کلڑرسہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر مجھے بہت خوشی ہوئی اور پاکستان کے لوگ ملنسار اور محبت کرنے والے ہیں۔
52 سالہ لیڈی ڈاکٹر کا اسلامی نام عائشہ رکھا گیا ہے شادی کی تقریب سرگودھا کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی دولہا اور گھر والے خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے۔