کیرئیر کے عروج میں ماں بننے پر کوئی پچھتاوا نہیں عالیہ بھٹ

بالی ووڈ کیرئیر کے عروج پر شادی کرنا اور ماں بننا میرا سب سے بہترین فیصلہ تھا، عالیہ


ویب ڈیسک January 02, 2023
گزشتہ سال اس جوڑی نے پہلی اولاد ’راہا‘ کو دنیا میں خوش آمدید کہا تھا(فائل فوٹو)

چند ہی سالوں میں بالی ووڈ کیرئیر کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے کیرئیر کے عروج میں ماں بننے میں کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

عالیہ بھٹ کے مطابق سال 2022 ان کی زندگی کا بہترین سال ثابت ہوا اس سال انہوں نے شادی کی ایک بیٹی کو جنم دیا ان کی فلم گنگوبائی بلاس بسٹر رہی اور ساتھ ہی انہوں نے ہالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو بھی دیا۔

بھارتی میڈیا کو دیئے ایک حالیہ انٹرویو میں کیرئیر کی بلندیوں پر پہنچتے ہی شادی کرنے اور ماں بننے کے حوالے سے عالیہ کا کہنا تھا کہ 'اپنے کیریئر کے عروج پرمیں نے شادی کرنے اور بچہ پیدا کرنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن کون کہتا ہے کہ شادی یا ماں بننے سے میرے کام اور کیرئیر میں کوئی تبدیلی آجائے گی اور اگر ایسا ہوتا ہے تو ہو، مجھے پرواہ نہیں ہے'۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'میں جانتی ہوں مجھے بچہ پیدا کرنے کے فیصلے پر کبھی پچھتاوا نہیں ہوگا یہ میرا سب سے بہترین فیصلہ ہے میں اس سے پہلے کبھی اتنی زیادہ خوش یا زیادہ مطمئن نہیں رہی جتنی اب ہوں'۔


ماں بننے کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے گنگوبائی اسٹار نے کہا کہ 'ایک ماں کے طور پر ہر لمحہ بہت معنی خیز ہے میں بطور اداکار خود پر یقین رکھتی ہوں کہ میں بہت محنت کروں گی اگر آپ اچھے اداکار ہیں تو لوگ آپ کے ساتھ کام کریں گے اور آپ کے پاس کام آئے گا'۔

عالیہ بھٹ نے اپنے کام کے حوالے سے مزید کہا کہ 'اگر کام نہیں آتا تو نہ آئے میں ایسی شخصیت کی مالک نہیں ہوں جو اس بارے میں خود پر دباؤ ڈالے میں اپنے کام کی قدر کرتی ہوں لیکن زندگی کی بھی قدر کرتی ہوں اور دونوں میں توازن قائم رکھنا چاہتی ہوں'۔





 



 



 


View this post on Instagram


 


 

A post shared by Alia Bhatt 💛 (@aliaabhatt)



یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور سال 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے جبکہ گزشتہ سال اس جوڑی نے پہلی اولاد 'راہا' کو دنیا میں خوش آمدید کہا تھا۔

عالیہ بھٹ جلد اپنی آنے والی نئی فلم 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں