کووڈ 19 وائرس کا دماغ تک پہنچنے کا انکشاف

44 سے زائد مریضوں کے دماغی ٹشوز میں وائرس کا انکشاف ہوا ہے جو 8 ماہ تک وہاں موجود رہ سکتا ہے


ویب ڈیسک January 03, 2023
دماغ میں کووڈ 19 وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا جو وہاں 8 ماہ تک براجمان رہ سکتا ہے۔ فوٹو: فائل

ایک روز قبل ہی انکشاف ہوا ہے کہ پوری دنیا کو پریشان کرنے والا کووڈ 19 وائرس دماغ تک پہنچ سکتا ہے اور وہاں کئی ماہ تک رہ سکتا ہے۔

اس ضمن میں موت کےشکار ہونے والے 44 مریضوں کی دماغی بافتوں کا جائزہ لیا گیا ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ نہ صرف کووڈ وائرس دماغ تک پہنچنے کی قوت رکھتا ہے بلکہ وہاں کم ازکم 8 ماہ تک موجود رہ سکتا ہے۔

جرنل نیچر میں شائع رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف ہیلتھ کے کئی مراکز میں دماغی نمونوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اپریل 2020 سے مارچ 2021 تک پہلے 11 فوت شدہ لوگوں کے دماغی ٹشوز دیکھے گئے اور اس ضمن میں ان کے اعصابی نظام اور دماغ کا بغور جائزہ لیا گیا ہے۔ بہت سے نمونوں کو باریک بینی سے جائزہ بھی لیا گیا ہے۔

تمام فوت شدگان میں سے کسی نے ویکسین نہیں لگوائی تھی۔ اس طرح 38 افراد کے پلازما میں سارس کوو ٹو اور تھری کا انکشاف ہوا تھا۔ 30 فیصد مریضوں میں خواتین شامل تھیں اور مرنے والوں کی اوسط عمر 62 برس تھی اور کووڈ کے اولین آثار نمودار ہونے میں 18 روز لگے تھے۔

کئی مریضوں کے دماغ میں ہائپوتھیلیمس، سیربیلم اور حرام مغز میں بھی وائرس ملے ہیں اور ایک مریض کے دماغی ٹشو میں وائرس کی بھرمار سے طبعی طور پر متاثرہ صورتحال بھی نوٹ کی گئی ہے۔ خیال ہے کہ سانس اور پھیپھڑوں کو پر قبضہ جمانے کے 15 روز بعد ہی وائرس دماغ تک جاپہنچتا ہے۔

توقع ہے کہ اس اہم تحقیق سے کووڈ 19 کے پھیلاؤ اور دماغی اثرات کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں