جدہ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار عازمین عمرہ کا احتجاج

10 گھنٹے سے زیادہ گزر گئے، روانگی سے متعلق نہیں بتایا جا رہا، مسافروں ذہنی اذیت کا شکار


ویب ڈیسک January 03, 2023
ائرپورٹ پر مسافروں اور عملے میں تلخ کلامی بھی ہوئی (فوٹو: ویڈیو گریب)

جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ سے جدہ جانے والی قومی ائرلائن کی پرواز کئی گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوگئی، جس کی وجہ سے عازمین عمرہ احتجاج پر مجبور ہوگئے۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 731 کراچی سے جدہ کے لیے جانی تھی، جو فنی خرابی کے سبب کئی گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوگئی۔ اس موقع پر عمرہ ادائیگی کے لیے جانے والے زائرین نے کراچی ائرپورٹ پر احتجاج کیا۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود پرواز کی روانگی سے متعلق کچھ نہیں بتایا جارہا۔ائرپورٹ پر مسافروں اور عملے میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔

واضح رہے کہ طیارے کو پیر کی شام جدہ کے لیے روانہ ہو نا تھا جب کہ پرواز پی کے 731 کے بوئنگ 777 میں فنی خرابی کو 10 گھنٹے سے زائد گذرچکے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق انجینئرز طیارے میں فنی خرابی کو دور کر نے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے بعد پرواز کو دوپہر ایک بجے روانہ کردیا جائے گا۔ ائرپورٹ پر مسافروں کےکھانے پینے اور دیگرضروریات کا خیال رکھا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں