اسلام آباد پولیس نے مغوی بچے کو بازیاب کرالیا
اغواکاروں نے بچے کی فیملی سے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا، ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد
اسلام آباد پولیس نے انفارمیشن کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 6 سالہ بچے کو بازیاب کرالیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بچے کی بازیابی سے متعلق اطلاع ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد سہیل ظفر چھٹہ نے پریس کانفرنس کے دوران دی۔
انہوں نے کہا کہ 31 دسمبر کی راست ہمیں سوا دو بجے انفارمیشن ملی تھی کہ 6 سالہ برہان کو اغوا کرلیا گیا ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس جانب سے فوری طور پر کرائم سین کا وزٹ کیا گیا اور واقعے سے متعلق تمام ثبوت اکٹھے کیے گئے، جس کی روشنی میں پولیس نے دن رات ایک کرتے ہوئے کیس کو حل کیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق اغوا کاروں کی جانب سے بچے کی فیملی کو ایک کروڑ تاوان کےلیے کال کی گئی تھی جب کہ دوسری کال میں بچے کو سنگین نتائج بھگتنے کی بھی دھمکیاں دی گئی تھیں۔
سہیل ظفر چھٹہ نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے انفارمیشن کی بنیاد پر ریڈ کی گئی اور ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔