ریونیو شارٹ فال ایمنسٹی اسکیم اور منی بجٹ کی افواہیں

کسی قسم کی ایمنسٹی اسکیم کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ،حکام ایف بی آر


Irshad Ansari January 04, 2023
کسی قسم کی ایمنسٹی اسکیم کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ،حکام ایف بی آر ۔۔ فوٹو : فائل

ریونیو شارٹ فال کے باعث مارکیٹ میں ایف بی آر کی طرف سے ایمنسٹی اسکیم متعارف کروانے اور منی بجٹ لانے کی افواہیں زورپکڑ گئی ہیں۔

رواں مالی سال2022-23 کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر)2022) میں 2کھرب 17ارب روپے کے لگ بھگ مالیت کے ریونیو شارٹ فال کے باعث مارکیٹ میں ایف بی آر کی طرف سے ایمنسٹی اسکیم متعارف کروانے اور منی بجٹ لانے کی افواہیں زورپکڑ گئی ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )کا حکام کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی ایمنسٹی اسکیم نہیں لائی جارہی ہے اور نہ ہی کسی ایمنسٹی اسکیم کی کوئی تجویز زیر غور ہے البتہ منی بجٹ کی تجویز زیر غور ہے اور اس پر کام ہورہا ہے جس کے تحت غیر ضروری درآمدات کی حوصلہ شکنی کیلیے ایک سے 3 فیصد فلڈ لیوی لگانے کی تجویز زیر غور ہے۔

اس بارے میں ایف بی آر کی کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی ورکنگ کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں