- حارث رؤف کی عمرہ ادائیگی، بابراعظم نے مسجد نبویؐ حاضری کی تصویر شیئر کردی
- امریکا میں دو جنگی ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے 9 فوجی ہلاک
- کرنسی کے غیرقانونی لین دین پر دو ملزمان گرفتار
- کراچی میں ماہرامراض چشم ڈاکٹر بیربل ’’ٹارگٹ کلنگ‘‘ میں جاں بحق
- بھارت جانے والے پاکستانی ہندو تارکین کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور
- سندھ حکومت نے چار اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
- ایمریٹس ایئرکا امریکی ایئرلائن سے کوڈ شیئرمعاہدہ طے پاگیا
- عمران خان نے اظہر مشوانی کی گمشدگی کیخلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی
- مسلسل تین برس تک خیمے میں سونے والے لڑکے نے لاکھوں ڈالر جمع کرلیے
- ٹوٹی پھوٹی سڑکوں سے تنگ برطانوی شہری نے گڑھوں کو نوڈلز سے بھرنا شروع کردیا
- فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ناٹنگھم شائر کا حصہ بن گئے
- کراچی: صدر میں دکان سے 35 لاکھ کے موبائل فونز لوٹنے والا افغان گینگ گرفتار
- ناسا نے مریخ کے لیے چار رضاکاروں کی تربیت کا اعلان کردیا
- ہنگامہ آرائی کے مقدمات؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کو جے آئی ٹی نے طلب کرلیا
- زرمبادلہ کے ذخائر 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کم ہوگئے
- ریاست اور ادارے دہشت گرد اور فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے، مریم نواز
- سرراہ نوجوان لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس واپس لینے کیلیے وزیراعظم نے صدر کو خط لکھ دیا
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد آئی فون صارفین بیٹری مسائل کا شکار
- روس نے جاسوسی کے الزام میں امریکی صحافی کو گرفتار کرلیا
ووٹر لسٹوں کو بنیاد بنا کر بلدیاتی الیکشن ملتوی نہیں کیے جا سکتے، حافظ نعیم

(فوٹو فائل)
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ووٹر لسٹوں کو بنیاد بنا کر کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں کیے جا سکتے۔
ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ شہر قائد اس وقت بدترین حالات سے دوچار ہے۔ معیشت کو سہارا دینے والا شہر خود بے سہارا ہے۔ اس شہر کے باسیوں کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنا نمائندہ منتحب کریں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کا وقت قریب آتے ہی سازشیں پھر شروع ہو گئی ہیں۔ پہلے ہی تین مرتبہ بلدیاتی انتخابات ملتوی ہو چکے ہیں۔حلقہ بندیوں کے مسئلے پر جماعت اسلامی وقت پر آواز اٹھاچکی۔ اس شہر کے حق پر شب خون مارا گیا ہے۔ یہ لوگ حلقہ بندیوں کو جواز بنا کر الیکشن سے فرار چاہتے ہیں۔
امیر جماعت کا کہنا تھا کہ ووٹر لسٹوں کو بنیاد بنا کر الیکشن ملتوی نہیں کیے جا سکتے۔ جان بوجھ کر تمام معاملات کو خراب رکھا گیا ہے۔ 15 جنوری کو الیکشن کا ہونا لازمی ہے۔ ہم کل5 جنوری کو وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دیں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: بلدیاتی الیکشن پھر ملتوی کرنے کی سازش ہوئی تو مزاحمت کرینگے، حافظ نعیم
شہر میں بگڑتے حالات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بوہری جماعت کے سربراہ نے بھی وزیراعلیٰ سندھ سے کراچی کے حالات درست کرنے کا کہا ہے۔ جماعت اسلامی نے ملک کے دفاع کے لیے لاشیں اٹھائی ہیں۔ آج بھی بنگلادیش میں جماعت اسلامی کے اراکین کو پھانسیاں دی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے ماضی میں بھی مل کر الیکشن ملتوی کروائے۔ شہر میں مزید لسانی بنیادوں پر سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔جماعت اسلامی نے اسپتالوں سمیت شہر کی بحالی پر کام کیا۔ اگر کچھ دھڑے ایک ہوتے ہیں تو ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔کورونا ہو یا سیلاب، جماعت اسلامی ہمیشہ ہر جگہ پیش پیش ہوتی ہے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ ہم خون بہائے بغیر ہی سیاست کرتے ہیں تو ان لوگوں کو پسند نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات پر شب خون نہ ماریں اور گورنر ہاؤس کو مزید سازشوں کا اڈا نہ بنائیں۔ ہم کل وزیرا علیٰ ہاؤس کے باہر بیٹھ کر فیصلہ کریں گے کہ کب تک دھرنا دینا ہے۔ حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ جب بھی ٹیسوری صاحب آئیں گے، ہم گرم جوشی سے ملیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔