- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
عمران خان وزیر آباد حملے کی کہانی الجھانا چاہتے ہیں، وزیر داخلہ
لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان وزیر آباد حملے کی کہانی الجھانا چاہتے ہیں اور عمران خان کو فائر نہیں لگا بلکہ ڈرامہ کر رہا ہے۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ملزم نوید کے آگے پیچھے کوئی نہیں، یہ جتنی مرضی تحقیقات کر لیں لیکن دوسرا یا تیسرا ملزم کیس میں نہیں ڈال سکتے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پورا توشہ خانہ بیچ دیا جبکہ عمران خان کی پالیسیوں سے ملک معاشی بحران کا شکار ہوا، مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔
مزید پڑھیں؛ وفاق وزیرآباد حملے کی تفتیش پر اثر انداز ہورہا ہے، فواد چوہدری
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کی مہم ملک دشمنی پر مبنی ہے، اگر فتنے کو موقع ملا تو یہ قوم کو حادثے سے دوچار کر دے گا اس لیے عوام کو فتنے کا ووٹ کے ذریعے جواب دینا چاہیے۔
انہوں نے واضح کیا کہ معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی میں ملوث کسی بھی فرد یا تنظیم سے مذاکرات نہیں٘ ہوں گے، افغان حکومت سے کہا جائے گا کہ وہ اپنی سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہونے کا وعدہ پورا کریں اور نیشل سیکیورٹی میٹنگ میں بھی یہی فیصلہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے الزام لگایا تھا کہ وزیرآباد میں عمران خان پر حملہ مکمل منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، اب وفاق تفتیش پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔