یوٹیلیٹی اسٹورز پر پریمیئم برانڈ کے گھی کی قیمت میں بڑی کمی

5کلو کے ٹن پر 50روپے کی کمی کی گئی ہے۔


ویب ڈیسک January 06, 2023
5کلو کے ٹن پر 50روپے کی کمی کی گئی ہے۔

ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر پریمیئم برانڈ کے گھی کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پریمیئم برانڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے تک کی کمی کردی ہے۔ 5کلو کے ٹن پر 50روپے کی کمی کی گئی ہے۔

پریمیئم برانڈ گھی کا 1 کلو پاؤچ اب 512 روپے فی کلو بجائے 500روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔ جبکہ 5کلو والا ٹن 2580 کی بجائے 2530 روپے میں دستیاب ہوگا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں