سمندر میں پھینکا گیا بوتل بند پیغام 37 سال بعد برآمد

37 سال قبل سمندر میں پھینکا گیا یہ پیغام ایک خاندان کو ساحل پر ایک بوتل میں بند ملا


ویب ڈیسک January 08, 2023
(تصویر: انٹرنیٹ)

امریکا میں ایک خاندان نے ساحل سے ملنے والے بوتل میں بند پیغام کو 37 سال بعد اس شخص تک پہنچا دیا جس نے یہ سمندر میں پھینکا تھا۔

امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی کارمیکس فیملی کے مطابق سیبسچئن نامی شہر کے ساحل پر چہل قدمی کر رہے جب ان کی ملاقات دو اساتذہ سے ہوئی جو نکول طوفان کے بعد صفائی مہم میں مصروف تھے۔

ان اساتذہ نے اس خاندان کے حوالے بوتل میں بند پیغام کی شکل میں سب سے غیر معمولی دریافت کی۔

کارنمیکس فیملی نے یہ معاملہ ٹِک ٹاک پر ڈالا تاکہ پیغام لکھنے والے 'ٹرائے ہیلر' کو ڈھونڈا جاسکے۔ انہوں نے رقے میں ریاست کینٹکی کے شہر لوئیز وِل کا پتہ اور اپنا فون نمبر لکھا تھا۔

خاندان نے ٹرائے کی رابطے کے متعلق پُرانی معلومات کو استعمال کرتے ہوئے آن لائن تلاش کیا اور بالآخر انہیں معلوم ہوا کہ اس ہی نام کا ایک شخص اب ریاست کینٹکی کے شہر ماؤنٹ واشنگٹن میں رہتا ہے۔

ٹرائے ہیلر کا کہنا تھا کہ پہلے تو انہوں نے فلوریڈا سے آنے والی انجان کال کو نظر انداز کیا لیکن بعد ازاں آنے والے پیغام نے ان کی توجہ حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں