جعلی ڈگری کیس پی آئی اے کے 117 ملازمین کے اکاؤنٹس منجمد

پی آئی اے کے جعلی ڈگریاں رکھنے والے ملازمین کے اکاونٹس منجمد کرکے 9 کروڑ روپے کی ریکوری بھی کی گئی، ذرائع


ویب ڈیسک January 09, 2023
ایف آئی اے ملازمین کے خلاف بنائی گئی تحقیقاتی رپورٹ جلد عدالت میں جمع کرائے گا (فوٹو فائل)

جعلی ڈگری کیس میں قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے 117 ملازمین کے اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کرائم سرکل نے دھوکا دہی اور ریکارڈ میں ردو بدل کے الزام میں پی آئی اے کے 117 ملازمین کے اکاؤنٹس منجمد کردیے ہیں۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پی آئی اے کے جعلی ڈگریاں رکھنے والے ملازمین کے اکاونٹس منجمد کرکے 9 کروڑ روپے کی ریکوری بھی کی ہے۔

ایف آئی اے نے پی آئی اے کے جعلی ڈگری پر ملازمت کرنے والے 117 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ علاوہ ازیں پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں والے ملازمین کے خلاف ایف آئی اے نے چالان تیار کر لیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارہ پی آئی اے ملازمین کے خلاف بنائی گئی رپورٹ جلد عدالت میں جمع کرائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں پر ملازمت حاصل کرنے والوں میں اسسٹنٹ اور سپروائزر عہدے کے ملازمین شامل ہیں۔ جعلی ڈگریوں پر ملازمت دینے کے معاملے میں ریکروٹمنٹ بورڈ کے اعلیٰ پی آئی اے افسران شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں