پولیس نے اداکارعنایت خان کو لوٹنے والے ڈاکوؤں کو پکڑ لیا
گزشتہ دنوں اداکار عنایت خان نے اپنی انسٹااسٹوری پر بتایا تھا کہ انہیں چوتھی مرتبہ ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ہے
اداکار عنایت خان نے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں لوٹنے والے ملزمان کو پولیس نے 9 دنوں میں ڈھونڈ نکالا ہے۔
گزشتہ دنوں اداکار عنایت خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بتایا تھا کہ انہیں کراچی کے پوش علاقے سے لوٹ لیا گیا ہے اداکار نے پولیس سے اپیل بھی کی تھی کہ ان کی مدد کریں اور اِن اسٹریٹ کرمنلز کو لگام ڈالیں۔
عنایت خان کی جانب سے کی گئی پوسٹ وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے اداکار کو لوٹنے والے ملزمان کو ڈھونڈ نکالا ہے۔
عنایت نے انسٹااسٹوری پر پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ 'سندھ پولیس، ایس ایچ او محمود آباد اور کراچی پولیس کے میڈیا سیل کا ملزمان کو پکڑنے کیلئے شکریہ آپ اور آپ کی ٹیم نے سخت محنت کر کے 9 دنوں میں مزمان کو ڈھونڈ لیا، تمام سوشل میڈیا پیجز اور نیوز میڈیا کا بھی شکریہ جنہوں نے خبر شائع کر کے میری مدد کی'۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں اداکارعنایت خان کو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار عنایت خان نے اپنی انسٹااسٹوری پر بتایا تھا کہ انہیں چوتھی مرتبہ ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ہے اور وہ اپنے موبائل فون سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ہیں ان کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔