سندھ میں ڈینگی وائرس کا زور ٹوٹ گیا، کیسز میں نمایاں کمی

دعا عباس  منگل 10 جنوری 2023
فوٹو فائل

فوٹو فائل

  کراچی: سندھ میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی آنا شروع ہوگئی ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ میں ڈینگی وائرس کے 8کیسز رپورٹ ہوئے ۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی میں 5 اور حیدرآباد میں 3کیسز رپورٹ ہوئے۔ رواں ماہ اب تک 63کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے 41 کیسز کراچی کے ہیں ۔

واضح رہے کہ موسم گرما کے بعد اور سردیوں سے قبل مون سون سیزن میں ڈینگی مچھر کی پیداوار ہوتی ہے جس کے باعث وائرس پھیل جاتا ہے۔ رواں سال ڈینگی وائرس سے سندھ میں دو درجن سے زائد شہریوں کی اموات بھی ہوئیں جبکہ ملک کے دیگر بڑے شہروں میں ڈینگی کے حوالے سے ہیلتھ ایمرجنسی بھی نافذ کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔