روحانی دوست

صائم المصطفیٰ صائم  اتوار 15 جنوری 2023
علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
 ۔ فوٹو : فائل

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ ۔ فوٹو : فائل

صائم المصطفے صائم
واٹس اپ (0333-8818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ:

دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں۔

اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!

اول طریقہ تاریخ پیدائش:

مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے۔

ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے، یعنی باہم جمع کیجیے:

1+2+7+1+9+9=29

29 کو بھی باہم جمع کریں (2+9) تو جواب 11 آئے گا۔

11 کو مزید باہم جمع کریں (1+1)

تو جواب 2 آیا یعنی اس وقت تک اعداد کو باہم جمع کرنا ہے جب تک حاصل شدہ عدد مفرد نہ نکل آئے۔ پس یعنی آپ کا لائف پاتھ عدد/نمبر ہے۔

گویا تاریخ پیدائش سے احسن کا نمبر 2 نکلا۔

اور طریقہ دوم میں:

سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے

مثلاً نام ”احسن ” والدہ کا نام ” شمسہ” والد کا نام ” راشد۔”

حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:

1 کے حروف (ا،ء ،ی،ق،غ)  ، 2 کے حروف (ب،ک،ر)  ،  3 کے حروف (ج،ل،ش) ، 4 کے حروف (د،م،ت)  ،  5 کے حروف(ہ،ن،ث)  ، 6 کے حروف (و،س،خ) ، 7 کے حروف (ز،ع،ذ)  ، 8 کے حروف (ح،ف،ض)  ، 9 کے حروف (ط،ص،ظ) ، احسن کے نمبر (1،8،6،5)

تمام نمبروں کو مفرد کردیں:

(1+8+6+5=20=2+0= 2 )

گویا احسن کا نمبر2 ہے۔

ایسے ہی احسن کی والدہ ”شمسہ” کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔

اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا:

(2+9+1=12=1+2=3)

گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

16 تا 22 جنوری 2023

پیر 16 جنوری 2023

آج کا حاکم عدد8 ہے۔ آج کا دن آپ کو مضبوط بنانے آیا ہے۔ ممکن ہے حقائق آپ کے جذبات کے برعکس ہوں، اس لیے دل پر کچھ بوجھ سا محسوس ہوسکتا ہے۔

آپ کی تاریخ پیدائش میں 2,3,4,6,7اور8 خصوصاً 7کا عدد یا پیدائش کا دن پیر یا نام کا پہلا حرف ز یا ع ہے تو آج کا دن آپ کے لیے بہتر دن ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں1,5اور9 خصوصاً 5 کا عدد یا پیدائش کا دن بدھ ہے یا نام کا پہلا حرف ہ یا ن ہے تو آپ کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔

صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِصدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔ اسمِ اعظم ”یارحیم، یارحمٰن، یااللہ” 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

منگل 17 جنوری 2023

آج کا حاکم عدد7 ہے۔  آج کا دن کچھ اکتاہٹ اور سکون کی خواہش ہوسکتی ہے، مافوق الفطرت امور کی جانب توجہ ہوسکتی ہے۔

سیرومطالعے کے لیے معاون دن ہوسکتا ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 3،4،5،7،8 اور9 خصوصاً 8 کا عدد ہے یا آپ کی پیدائش کا دن ہفتہ ہے یا نام کا پہلا حرف ح یا ف ہے تو آپ کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1,2 اور 6 خصوصاً 1 یا پیدائش کا دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف ا ، ی یا غ ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔

صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذورسیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔ وظیفۂ خاص”یاغفار، یاستار، استغفراللہ العظیم” 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

 بدھ18 جنوری 2023

آج کا حاکم عدد 4 ہے۔ آج کا دن مذاکرات کے دوران تندوتیز جملوں کا تبادلہ خرابی لاسکتا ہے، رفتاروگفتار میں میٹر کی سوئی جتنی نیچے ہوگی بچاؤ میں رہیں گے۔

1,2،3،6،7اور 8 خصوصاً 2 کا عدد یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ب، ک یا ر ہے تو آپ کے لیے آج کا دن کافی بہتری ہوسکتا ہے۔

لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 4،5 اور9 خصوصاً 5 یا پیدائش کا دن بدھ ہے یا نام کا پہلا حرف ہ، ن یا ث ہے تو آپ کو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔

صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔ وظیفۂ خاص”یاخبیرُ، یاوکیلُ، یااللہ” 41 بار اول و آخر 11 باردرودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

جمعرات 19 جنوری 2023

آج کا حاکم عدد 3 ہے۔  دباؤ اور اندھیرے میں روشنی کی ایک کرن نمودار ہوسکتی ہے مسائل کا حل مل سکتا ہے اور رکے ہوئے کاموں کو پہیا لگ سکتا ہے۔

اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2,3,4,7,8 اور9 خصوصاً 3 کا عدد یا پیدائش کا دن جمعرات ہے یا نام کا پہلا حرف ج،ل یا ش ہے تو آپ کے لیے بہتر دن ہے۔لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1,5اور6 خصوصاً 5 کا عدد یا پیدائش کا دن بدھ ہے یا نام کا پہلا حرف ہ یا ن ہے تو اندیشہ ہے کہ کچھ امور میں آپ کو مشکل ہوسکتی ہے۔

صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے، مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔وظیفۂ خاص”سورہ فاتحہ، 7 بار یا یا قدوس، یاوھابُ، یااللہ” 21 بار اول و آخر 11 بار درود شریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

جمعہ 20 جنوری 2023

آج کا حاکم عدد7 ہے۔ کچھ لوگوں اور کچھ چیزوں سے دوری کی خواہش مزاج میں اکتاہٹ لاسکتی ہے، کچھ “کٹ” سکتا ہے کوشش کیجیے گا، کوئی رشتہ نہ کٹ جائے! اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں3،4،5،7،8اور9 خصوصاً 8 کا عدد یا پیدائش کا دن ہفتہ ہے یا نام کا پہلا حرف ح یا ف ہے تو آپ کے لیے بہتری کی امید ہے۔

لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش 1,2 اور6 خصوصاً 1کا عدد یا پیدائشی دن اتوار یا جن کے نام کا پہلا حرف ا ،ی یا غ ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔

صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی۔ سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔وظیفۂ خاص ”سورۂ کہف یا یاودود، یامعید، یااللہ” 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔

ہفتہ 21جنوری 2023

آج کا حاکم عدد 1ہے۔ ہفتہ اختتام کا دن ہے جب کہ ایک ابتدا کا، کسی کام کی ابتدا اور کسی کی انتہا ہوسکتی ہے۔ یہ دن حکم راں طبقے کے لیے کچھ مسائل لا سکتا ہے۔

اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1,2,4,5,6اور9 خصوصاً 5 یا پیدائشی دن بدھ یا نام کا پہلا حرف ہ،ن یا ث ہے تو آپ کے لیے ایک اچھا دن ہوسکتا ہے۔لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 3,7اور8 خصوصاً 3 کا عدد یا پیدائشی دن جمعرات یا نام کا پہلا حرف ج،ل یا ش ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔

صدقہ: 80 یا800 روپے یاکالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔وظیفۂ خاص”یافتاح، یاوھابُ، یارزاق، یااللہ” 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار 22 جنوری 2023

آج کا حاکم نمبر 4 ہے۔  اس ہفتے کا آخری دن کسی تبدیلی اور غیرمتوقع معاملے کی خبر دے رہا ہے۔ اتارچڑھاؤ کا سامنا ہوسکتا ہے۔

اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1,2,3,6,7اور8 خصوصاً 2 کا عدد یا جن کا پیدائشی دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ب،ک یا ر ہے تو آپ کے لیے ایک اچھے دن کی امید ہے۔لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 4,5 اور 9 خصوصاً 4 کاعدد یا جن کا پیدائشی دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف ت، د اور م ہے تو  آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔

صدقہ: 13 یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں دینا یا باپ کی عمر کے کسی فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔وظیفۂ خاص”یاحی، یاقیوم، یااللہ” 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔