سعودی عرب میں 4 ملکی خواتین فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

پاکستان کا اگلا میچ 15 جنوری کو ماریشس سے ہوگا


ویب ڈیسک January 11, 2023
فوٹو فائل

پاکستانی ویمنز فٹبال ٹیم نے سعودی عرب میں کیموروس کو 0-1 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی عرب میں 4 ملکی خواتین فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں کیموروس کو ایک صفر سے ہرا دیا۔

دونوں ٹیموں کے مابین سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا جب کہ فیصلہ کن گول آخری منٹ میں پاکستانی کھلاڑی انمول ہیرا نے کیا۔

ویمنز فٹبال ٹورنامنٹ کے شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم کو 15 اور 19 جنوری کو بالترتیب ماریشس اور سعودی عرب کے خلاف کھیلنا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی ویمنز فٹ بال ٹیم ماریہ خان کی قیادت میں 4 ملکی ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے سعودی عرب میں موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں