رضویہ سوسائٹی ہزارہ گوٹھ میں گھر سے خاتون کی گلہ کٹی ہوئی لاش ملی

ویب ڈیسک  جمعرات 12 جنوری 2023
فوٹو فائل

فوٹو فائل

کراچی میں گھر سے خاتون کی گلا کٹی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس کو شبہ ہے کہ خاتون کو مبیبہ طور پر اس کے شوہر نے قتل کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی کے علاقے ہزارہ گوٹھ جعفری امام بارگاہ کے قریب گھر سے خاتون کی گلہ کٹی ہوئی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی۔

ایس ایچ او وقار قیصر کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات دوسری منزل پر بنے ہوئے ایک کمرے کے مکان میں ہوئی تھی جب کہ مقتولہ کی شناخت 38 سالہ عذرہ کے نام سے کی گئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ میاں اور بیوی میں گھریلو پریشانیوں پر جھگڑے ہوتے تھے اور شبہ ہے کہ خاتون کو اس کے شوہر عرفان نے مبینہ طور پر قتل کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقتولہ 10 سالہ بیٹی کی ماں تھی جو کہ اس وقت گھر پر موجود نہیں تھی جب کہ ملزم اورنگی ٹاؤن میں قائم تولیہ فیکٹری میں ملازمت کرتا ہے، واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔