- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
- ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز
- آئی ایم ایف کے وزیراعظم آفس افسروں کو 4 اضافی تنخواہوں، 24 ارب کی ضمنی گرانٹ پر اعتراضات
- وقت بدل رہا ہے۔۔۔ آپ بھی بدل جائیے!
- خواتین کی حیثیت بھی مرکزی ہے!
- 9 مئی کیسز؛ شیخ رشید کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے منظور
- ’آزادی‘ یا ’ذمہ داری‘۔۔۔ یہ تعلق دو طرفہ ہے!
- ’’آپ کو ہمارے ہاں ضرور آنا ہے۔۔۔!‘‘
ایران کی آیت اللہ علی خامنہ ای کی توہین پر چارلی ہیبڈو کیخلاف انتقامی کارروائی کی دھمکی
تہران: ایرانی جنرل حسین سلامی نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے توہین آمیز خاکے بنانے پر فرانسیسی میگزین ’چارلی ہیبڈو‘ سے انتقام کا عندیہ دے دیا۔
فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو میں رہبر اعلیٰ آیت آللہ علی خامنہ ای کے توہین آمیز خاکوں کی پوری سیریز جاری کرنے پر ایران اور فرانس کے تعلقات میں کشیدگی میں پیدا ہوگئی۔
چارلی ہیبڈو میگزین کی جانب سے ایران کی اعلیٰ سیاسی شخصت اور مذہبی رہنما کی توہین پر ایران کے اعلیٰ حکام بشمول صدر، وزیر خارجہ اور جنرلز کی جانب سے مذمتی بیانات سامنے آئے ہیں جب کہ تہران میں واقع فرانسیسی سفارت خانے کے سامنے شدید مظاہرہ بھی کیا گیا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’مسلمان ’جلد یا تاخیر‘ چارلی ہیبڈو سے انتقام ضرور لیں گے۔
میجر جنرل حسین سلامی نے زاہدان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چارلی ہیبڈو میگزین کے مالک کو سلمان رشدی کا انجام یاد رکھنا چاہیے، جس نے 33 برس قبل رسول اکرم (صلی الله علیه وآلہ وسلم) اور قرآن مجید کی توہین کرنے کی جسارت کی اور یورپ میں روپوش ہوگیا لیکن کئی برس بعد بھی ایک بہادر نوجوان اٹھا اور سلمان رشدی سے انتقام کیا اور اس وقت اسے بچانے والا کوئی نہیں تھا۔
خیال رہے کہ سلمان رشدی نے ’شیطانی آیات‘ نامی ایک متنازعہ کتاب تحریر کی تھی جو 1988 میں پبلش ہوئی، جس میں اسلام کی واضح طور پر توہین رسالت (صلی الله علیه وآلہ وسلم) کی گئی تھی، جس پر انقلاب اسلام کے بانی آیت اللہ خمینی نے سلمان رشدی کے قتل کا فتویٰ جاری کیا تھا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے جنرل نے کہا کہ چارلی ہیبڈو ماضی میں سرکار دو عالم کے توہین آمیز خاکے شائع کرکے پہلے ہی توہین رسالت (صلی الله علیه وآلہ وسلم) کا مرتکب ہوچکا ہے اور اب آیت اللہ خامنہ ای کے خاکے شائع کرنے کی سنگین غلطی کردی۔
ایرانی جنرل نے اپنے خطاب میں فرانسیسی میگزین کو ’جلد یا دیر‘ انتقام کی دھمکی تو دے دی تاہم چارلی ہیبڈو کے خلاف انتقام کی نوعیت نہیں بتائی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔