شیری رحمان فوربز میگزین کی ایشیا کی 50 کامیاب خواتین میں شامل

ویب ڈیسک  جمعـء 13 جنوری 2023
فوربز میگزین کے مطابق 50 سال سے زائد عمر کی یہ 50 خواتین خطے کی اگلی نسل کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔

فوربز میگزین کے مطابق 50 سال سے زائد عمر کی یہ 50 خواتین خطے کی اگلی نسل کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔

 اسلام آباد: فوربز میگزین کی طرف سے ایشیا کی 50 کامیاب خواتین کی فہرست جاری کردی گئی جس میں شیری رحمان کا نام شامل ہے۔

فوربز میگزین کی جانب سے ایشیا پیسیفک سے 50 سال سے زیادہ عمر کی 50 خواتین کی فہرست جاری کی گئی ہے جو اپنے شعبہ جات میں نئی ​​بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔

فوربز میگزین کے مطابق 50 سال سے زائد عمر کی یہ 50 خواتین خطے کی اگلی نسل کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔کاپ 27 میں شیری رحمان عالمی خبروں پر چھائی رہیں، اس کانفرس میں لاس اینڈ ڈیمیجز متعلق فنڈ کا نیا معاہدہ طے پایا گیا۔

شیری رحمان صحافی، وزیر اطلاعات اور امریکہ میں سفیر رہ چکی ہیں۔ وہ 2018 میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے عہدے پر فائز ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون ہیں۔

انہیں اپریل 2022 میں پاکستان کی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مقرر کیا گیا۔ وہ نشان امتیاز کے ساتھ دیگر اعزازات اپنے نام کر چکی ہیں۔

فنانشل ٹائمز نے بھی شیری رحمان کو 2022 کی 25 بااثر خواتین میں شامل کیا تھا۔ اس کی طرف سے گزشتہ ماہ شیری رحمان کو 2022 کی 25 بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔