بھارت 9 سالہ بچے کو ذبح اور لاش کے ٹکڑے کرکے بَلی چڑھادیا گیا

پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا


ویب ڈیسک January 13, 2023
پولیس نےکم سن لڑکے کو بلّی چڑھانے کیلیے قتل پر تین افراد کو گرفتار کرلیا، فوٹو: فائل

بھارت میں سفاکیت بھرے ایک واقعے میں 9 سالہ بچے کو کالے جادو اور نحوست کے خاتمے کے نام پر ذبح کرکے بَلی چڑھادیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق توہم پرستی اور جاہلانہ روایات کے امینوں نے دادرا نگر حویلی کے قبائلی علاقے میں 9 سالہ لڑکے کو قتل کردیا گیا۔ اس علاقے سے سرکٹی لاش ملی جسے چند ٹکڑوں میں کاٹ کر مختلف جگہوں پر پھینکا گیا تھا۔

ٹکڑوں میں بٹی لاش ایک نو سالہ بچے کی تھی۔ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ معصوم بچے کو توہم پرستوں نے بَلی چڑھایا تھا۔ پہلے بچے کو ذبح کیا گیا پھر لاش کے ٹکڑے کیے گئے۔

پولیس نے بہیمانہ قتل کے الزام میں 3 افراد کو حراست میں لے لیا جس میں ایک 14 سالہ لڑکا بھی شامل ہے جس نے مقتول کو غوا کرنے کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کو دیئے گئے بیان میں 14 سالہ لڑکے نے بتایا کہ دو دیگر افراد کی مدد سے لڑکے کو بَلی چڑھایا تاکہ نحوست ختم ہو اور ہم مالدار ہوجائیں۔ تینوں ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں