- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
پاکستان کی ٹیکسٹائل ملوں نے امریکا سے دو ارب ڈالر قرض مانگ لیا
اسلام آباد: حالیہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہونے والے نقصانات پر آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے امریکا سے قرض کی درخواست کر دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اپٹما کی جانب سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا کاٹن امپورٹ کے لیے دو ارب ڈالر قرض پاکستان کو فراہم کرے، پاکستان میں کاٹن کی پیداوار تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، پاکستان کو بارشوں اور سیلاب کے باعث سالانہ 5 ملین بیلز کا نقصان ہوا۔
اپٹما نے کہا ہے کہ سیلاب اور بارشوں کی تباہی کے باعث محض کاٹن کی فصل کو 2 بلین ڈالر کا نقصان ہوا، جون تا اکتوبر 2022ء کے دوران سیلاب کے باعث پاکستان میں 1 ہزار 739 افراد جاں بحق ہوئے، حالیہ سیلاب کے باعث پاکستان کو 15.2 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا۔
انہوں نے کہا کہ مقامی کاٹن کی پیداوار انتہائی حد تک کم ہونے کے باعث ٹیکسٹائل سیکٹر کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، رواں سیزن کیلئے پاکستان کو 10 ملین کاٹن بیلز امپورٹ کی ضرورت ہے، امریکی قرض کی رقم سے لاکھوں لوگوں کا روزگار بچ جائے گا، قرض سے پاکستان کے بیلنس آف پیمنٹ میں بہتری آئے گی
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔