موبائل کمپنی جاز سے لائسنس تجدید کی مد میں سوا 24 ارب روپے وصول

خصوصی رپورٹر  بدھ 25 جنوری 2023
جاز سے105.80 ملین امریکی ڈالر کے مساوی رقم وصول کی گئی، پی ٹی اے  (فوٹو: فائل)

جاز سے105.80 ملین امریکی ڈالر کے مساوی رقم وصول کی گئی، پی ٹی اے (فوٹو: فائل)

اسلام آباد: پی ٹی اے نے لائسنس کی تجدید ی فیس کی مد میں پاکستان موبائل کمیونیکیشنز لمیٹڈ (جاز) سے 24 ارب 24 کروڑ روپے وصول کرلیے۔

پی ٹی اے کے مطابق جاز سے105.80 ملین امریکی ڈالر کے مساوی رقم وصول کی گئی جو فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ میں جمع کرائی جا رہی ہے۔

رواں مالی سال کے دوران ایف سی ایف میں جمع کرائی جانے والی کل رقم چھپن ارب ستاون کروڑ ہے جو253.78 ملین ڈالر کے مساوی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔