- بشریٰ بی بی کا شفا انٹرنیشنل اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
رونالڈو کی گرل فرینڈ کے ریئلٹی شو کا سیزن 2 ریلیز کیلئے تیار
ریاض: اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا جلد اپنے نیٹ فلکس ریئلٹی شو ’آئی ایم جارجینا‘ کے سیزن 2 کے ساتھ واپس اسکرین پر نظر آئیں گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 28 سالہ ارجنٹائن کی ماڈل اور کاروباری خاتون نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نیٹ فلکس ریئلٹی شو ’آئی ایم جارجینا‘ کے سیزن 2 کےساتھ رواں سال مارچ میں واپس آنے کا اعلان کیا ہے۔
نیٹ فلکس ریئلٹی شو کے پہلے سیزن میں کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا کی انتہائی پرتعیش زندگی پر مبنی 6 قسطیں نشر کی گئی تھیں جس کے بعد سے شائقین ان کی دنیا بھر سیر، سپر اسٹارز سے ملاقات اور پرتعیش دوروں سے بھرے نئے سیزن کا انتظار کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ جارجینا ایک خودمختار ماں اور اثر و رسوخ رکھنے والی کاروباری خاتون ہیں جارجینا 2017 میں اس وقت دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنیں جب انہوں نے اسٹار پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ اپنے تعلقات کا آغاز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: رونالڈو نے ریاض میں گرل فرینڈ اور بچوں کے ہمراہ تفریحی مقام کا رخ کرلیا
خیال رہے کہ رونالڈو نے سعودی عرب کے النصر فٹبال کلب کو باضابطہ طور پر جوائن کر لیا ہے جس کے بعد جارجینا، رونالڈو اور ان کے تمام بچے اب سعودی منتقل ہو گئے ہیں انہیں حال ہی میں ریاض کے ایک تفریحی پارک میں فیملی ڈے سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔