ڈکیتی کی انوکھی واردات ڈاکو 5 ہزار مرغیاں لے کر فرار

12 نقاب پوش شہزور ویگنز اور موٹرسائیکلوں پر آئے اور عملے کو بند کرکے مرغیاں لے کر فرار ہوگئے، پولٹری فارم مالک کا بیان


ویب ڈیسک January 27, 2023
(فوٹو فائل)

پولٹری فارم پر ڈکیتی کی انوکھی واردات میں ڈاکو 5 ہزار مرغیاں لے کر فرار ہو گئے۔

تھانہ جاتلی کے علاقے ٹبی سیداں میں ڈکیتی کی واردات کے بعد پولٹری فارم کے مالک نے پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے بیان دیا ہے کہ ڈاکو 3 شہزور ویگنوں، 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے اور پولٹری فارم سے پانچ ہزار مرغیاں لے کر فرار ہو گئے۔

پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق ڈکیتی کرنے والے نقاب پوش ڈاکوؤں کی تعداد 12 تھی، جنہوں نے پولٹری فارم پر آکر سب کو واش روم میں بند کردیا اور 5 ہزار مرغیاں لے کر فرار ہو گئے۔

پولٹری فارم مالک کی جانب سے شکایت کے اندراج کے بعد پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں