بیرون ملک سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 11.21 فیصد کمی

اے پی پی  بدھ 1 فروری 2023
جولائی سے دسمبر تک پاکستانیوں نے 14.1 ارب ڈالر کا زرمبادلہ بھیجا (فوٹو : فائل)

جولائی سے دسمبر تک پاکستانیوں نے 14.1 ارب ڈالر کا زرمبادلہ بھیجا (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران مالیاتی خسارے اور حسابات جاریہ کے کھاتوں کے توازن کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے۔

ماہانہ رپورٹ کے مطابق پہلے 6 ماہ میں ترسیلات زر میں سالانہ 11.21 فیصد کمی ہوئی۔ جولائی سے دسمبر تک پاکستانیوں نے 14.1 ارب ڈالر کا زرمبادلہ بھیجا۔ اس مدت میں برآمدات کا حجم 14.2 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.8 فیصد کم ہے۔

حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارے میں سالانہ بنیادوں پر 59.7 فیصد کمی ہوئی۔ حسابات جاریہ کے کھاتوں کا خسارہ 3.7 ارب ڈالر رہا براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 58.7 فیصد کمی ہوئی۔

27 جنوری کو اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر 3.087 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 5.656 ارب ڈالر تھے۔ گزشتہ سال اسٹیٹ بینک کے پاس 15.750 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس 6.353 ارب ڈالر تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔