- بلدیاتی الیکشن شیڈول کو مسترد کرتے ہیں، ہائیکورٹ میں چیلنج کرینگے، بلاول بھٹو
- پی ڈی ایم فوج اور پی ٹی آئی کو لڑانے کی پوری کوشش کررہی ہے، عمران خان
- طالبان حکام سرکاری ملازمتوں سے اپنے بیٹوں کو برطرف کریں؛ امیرِ ہبتہ اللہ
- امتحانات آؤٹ سورس کرنے کو مسترد کرتے ہیں، اساتذہ تنظیموں کی پریس کانفرنس
- دنیا کی خوش باش قوم کی فہرست میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا
- رمضان المبارک میں وفاقی دفاتر کے لیے نئے اوقات کار جاری
- بھارت؛ ریلوے اسٹیشن کی ٹی وی اسکرینز پر فحش فلم چل گئی
- زکوٰۃ، فطرہ اور فدیہ کا نصاب جاری
- حکومت کا غریب عوام کیلیے پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا فیصلہ
- اسپیکر کے پی اسمبلی نے گورنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
- توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو کل طلب کرلیا
- افغان جنگ میں نہتے شہری کو قتل کرنے والا آسٹریلوی فوجی 3 سال بعد گرفتار
- صوابی؛ نجی بینک کے قریب شہری سے 37 لاکھ روپے کی ڈکیتی
- پی ایس ایل میں خراب کارکردگی، پشاورزلمی کے کرکٹر کا فیس 30 فیصد کم لینےکا اعلان
- زمان پارک ہنگامہ آرائی؛ پی ٹی آئی کے 102 کارکنان کو جیل بھیجنے کا حکم
- آرمی چیف کے خلاف مہم اداروں کیخلاف سازش کا تسلسل ہے، وزیراعظم
- کراچی میں 22 مارچ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
- عمران خان نے مزید 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی
- پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں اور 200 کارکنوں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
- توشہ خانہ کیس؛ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نیب میں طلب
فلم ’پٹھان‘ کی غیرقانونی نمائش: سندھ سینسر بورڈ کا ایکشن

فوٹو فائل
کراچی: چیئرمین سندھ بورڈ آف فلم سینسرز خالد بن شاہین نے بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی پاکستان مخالف فلم ’پٹھان‘ کی غیرقانونی نمائش کا نوٹس لے لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ بورڈ آف فلم سینسرز نے کراچی میں بھارتی فلم ’پٹھان‘ کی غیر قانونی نمائش کی خبروں کا نوٹس لے لیا، سینسرز بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے یہ علم ہوا ہے کہ فائر ورکس ایونٹس نامی کوئی ادارہ 4 فروری 2023 کو ڈی ایچ اے میں انڈین فلم پٹھان کی عوامی نمائش کا اہتمام کررہا ہے اور مذکورہ کمپنی نے فلم کے ٹکٹس بھی بک کرلیے ہیں۔
سندھ بورڈ آف فلم سینسرز کی جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی نجی پارٹی یا فرد کسی بھی فلم کی سرکاری یا پرائیوٹ سطح پرعام نمائش کا اہتمام کرنے کا حق نہیں رکھتا جب تک کسی فلم کو عوامی نمائش کے لیے باقاعدہ اجازت نامہ جاری نہ کیا گیا ہو۔
چیئرمین بورڈ خالد بن شاہین کا کہنا ہے کہ سندھ موشن پکچرز ایکٹ 2011 کا سیکشن 4 (10) کسی فلم کی پبلک یا پرائیویٹ نمائش کو ریگولیٹ کرتا ہے اور کوئی بھی بورڈ کی تصدیق کے بغیر فلم کی نمائش نہیں کرسکتا، اس لیے مناسب ہے کہ فلم پٹھان کی نمائش کو فوری طور پر منسوخ کردیا جائے۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ کمپنی کو جاری کیے گئے نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر آپ مذکورہ بالا ایکٹ کی دفعات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے تو ایسی خلاف ورزی سیکشن 18(1) کے تحت دی گئی سزا کے مترادف ہوگی، جس میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی فلم جس کی بورڈ سے تصدیق نہ کی گئی ہو، اس کی غیر قانونی نمائش کی صورت میں نمائش کنندہ کو تین سال قید یا 100,000 روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ایک ساتھ دی جاسکتی ہیں اور جرم جاری رکھنے کی صورت میں روزانہ کی بنیاد پر 10,000 روپے مزید جرمانہ لگایا جاسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔