- زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایس ایچ اوسمیت11 اہلکاروں پر شہری کے اغوا کا مقدمہ درج
- آئی ایم ایف کے مطالبے پر اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر ڈالر کیش مارجن کی شرط ختم کردی
- کراچی: سپرہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
- خالصتان تحریک کے رہنما کو گھر میں پناہ دینے پر خاتون گرفتار
- رمضان میں بھی صوبے میں گیس اور بجلی دستیاب نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- صدر عارف علوی اپنی اوقات اورآئینی دائرے میں رہیں، وزیرداخلہ
- شارجہ اسٹیڈیم میں پاک افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی باجماعت نماز کی ادائیگی
- امریکا میں پہلی باحجاب خاتون جج کے عہدے پر تعینات
- ایف آئی اے نے جنسی ہراسانی اور فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
- ایل سیز کا معاملہ؛ انڈس موٹرز کا پلانٹ بند کرنے کا اعلان
- گورنر نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ دے دی
- اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد
- باغیوں کا سابق سرغنہ کانگو کا وزیر دفاع منتخب
- الیکشن سے نہ ہم بھاگ رہے ہیں اور نہ پی ڈی ایم بھاگی ہے، گیلانی
- اعلانات کو حقیقت بنانے والے کو شہباز شریف کہتے ہیں، مریم نواز
- ایم کیو ایم کا کراچی میں 18 اپریل کو بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ
- صدر مملکت کا وزیر اعظم کو خط، الیکشن کے ممکنہ التوا اور گرفتاریوں پر اظہار تشویش
- ن لیگ کی عمران خان کے جھوٹے ’بیانیے‘ کے خلاف حکمتِ عملی تیار
شہری اور پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار، پولیس اہلکار بھی شامل

مقتول بلال کی تصویر
کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری میں قائم کلری پولیس نے شہری اور پولیس اہلکارکے قتل میں ملوث پولیس اہلکارسمیت3 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کلری پولیس نےایک اور کارروائی میں4رکنی ڈکیٹ گروہ کوگرفتارکرکے اسلحہ اورموٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔ مذکورہ ڈگیت گروہ نے 2 فروری کوکلری کےعلاقے لیاری نیا آباد میں بلال نامی شہری کوتیزدھارآلے کے وار کر کے قتل کردیا گیا تھا، پولیس نے موقع پرپہنچ کرکرائم سین سےتمام ترشواہد اکٹھے کیے اورواقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی۔
دوران تفتیش پولیس نے ٹیکنیکل،انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ کاروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عادل پرویز اور اس کے ساتھی یاسین کو گرفتار کر لیا گیا ، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم عادل کوشک تھا کہ مقتول بلال کے اس کی بیوی کے ساتھ تعلقات ہیں، شک کی بنیاد پرملزم عادل نے اپنے2 ساتھیوں کے ساتھ ملکربلال کے قتل کا منصوبہ بنایا اورمقتول بلال کو گھرمیں داخل ہوکرچھری کے پے در پے وارکرکے قتل کیا اورموقع پرسے فرارہوگئے۔
پولیس کے مطابق گرفتارملزمان کا ایک ساتھی فرارہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب کلری پولیس نے4 فروری کولیاری آگراتاج کالونی میں پولیس اہلکارطاہر بنگش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے مقدمے میں پولیس اہلکارحماد کوگرفتارکرلیا، گرفتارملزم ملیرکورٹ پولیس میں تعینات ہے۔
پولیس کے مطابق وقوع کے روزتین دوست آگرہ تاج میں بیٹھے ہوئے تھے کسی بات پرتلخ کلامی کی وجہ سے گرفتارملزم پولیس اہلکارحماد نے فائرنگ کرکے دوست پولیس اہلکارطاہربنگش کو قتل کردیا تھا۔
کلری پولیس نے ایک اورکارروائی میں 4 رکنی ڈکیت گروہ کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 4 پستول اور2 موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں،گرفتارملزمان میں بلال،نسیم،محمد سلیمان اورسیف اللہ شامل ہیں گرفتار ملزمان بوٹ بیسن،کلفٹن اورڈیفنس کے علاقوں میں چھینا جھپٹی، ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائمزکی وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان پولیس کوانتہائی مطلوب تھے اوراس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتارہوکرجیل جا چکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔