1002 وکٹیں براڈ اور اینڈرسن نے میک گرا اور وارن کا ریکارڈ توڑدیا

میک گرا اور وارن نے مجموعی طور پر 1001 وکٹیں لی تھیں


Sports Desk February 19, 2023
میک گرا اور وارن نے مجموعی طور پر 1001 وکٹیں لی تھیں۔ فوٹو: اے ایف پی/گیٹی امیجز

اسٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن نے میک گرا اور وارن کا ریکارڈ توڑدیا۔

انگلش پیسرز جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ نے شین وارن اور گلین میک گرا کا ریکارڈ توڑدیا، انھوں نے مشترکہ طور پر 1002 وکٹیں اپنے نام کرلیں۔

اسٹورٹ براڈ نے ماؤنٹ مانگونئی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کے 4 پلیئرز کو میدان بدر کیا، اس دوران انھوں نے ڈیون کونوے کو کلین بولڈ کرکے منفرد ریکارڈ قبضے میں کیا، یہ اس جوڑی کا مجموعی طور پر 1002 واں شکار ثابت ہوا۔ اس سے قبل میک گرا اور وارن نے مجموعی طور پر 1001 وکٹیں لی تھیں۔

مرلی دھرن اور چمندا واس مشترکہ طور پر 895 جبکہ کورٹنی والش اور کرٹلی امبروز 762 وکٹیں لے چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں