ایم کیو ایم پاکستان کا ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ
کنونیر خالد مقبول صدیقی نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کی
ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے دو روز سے جاری اجلاس کے بعد متفقہ طور پر ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے کنوینرخالد مقبول صدیقی نے فیصلے کی توثیق کردی۔ ذرائع کے مطابق 16 ما رچ کو کراچی میں 9 قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کوینرایم کیوایم پاکستان سے رابط کیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی معاشی مسائل کے پیش نظر ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کی درخواست کی تھی تاہم اس سلسلے میں دو روز سے ایم کیوایم را بط کمیٹی کے اجلاس جا ری تھا۔
اجلاس میں تمام اراکین رابط کمیٹی نے را ئے دی کہ ملک معاشی مسائل سے درچا ر ہے۔ ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ان حالات میں الیکشن لڑنا کسی بھی صورت درست عمل نہیں ہے۔