پٹھان دنیا بھر سے 1 ہزار کروڑ کمانے والی پہلی ہندی فلم بن گئی
پٹھان نے بھارت سمیت دنیا بھر سے ایک ہزار کروڑ کما کر گزشتہ تمام فلموں کے ریکارڈ توڑ دیئے
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان کی فلم 'پٹھان' دنیا بھر سے 1 ہزار کروڑ کمانے میں کامیاب ہوگئی۔
یش راج فلمز کی جانب سے سوشل میڈیا پر یہ اعلان کیا گیا ہے کہ پٹھان نے دنیا بھر سے ایک ہزار کروڑ انڈین روپے کما لیے ہیں۔
ایکشن اور تھرلر سے بھرپور اس ہندی فلم نے بھارت سے اپنی ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں 500 کروڑ کمائے جبکہ ریلیز کے چوتھے ہفتے میں بھارت سمیت دنیا بھر سے 1 ہزار کروڑ کما کر پٹھان نے گزشتہ تمام ہندی فلموں کے ریکارڈ تور دیئے ہیں۔
پٹھان ریلیز کے پہلے مرحلے اور چوتھے ہفتے میں 1 ہزار کروڑ کا بزنس کرنے والی پہلی ہندی فلم کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکی ہے۔
یاد رہے کہ باکس آفس پر دھوم مچانے والی فلم پٹھان رواں سال 25 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی فلم میں شاہ رُخ خان، اسٹائل کوئین ڈیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم سمیت سلمان خان نے بھی کیمیو رول ادا کیا تھا۔
4 خیال رہے کہ سال کے وقفے کے بعد اسکرین پر جلوہ گر ہونے والے شاہ رُخ خان کی دو اور بڑی فلمیں جوان اور ڈنکی بھی جلد سنیما گھروں کی زینت بنیں گی۔