ہالی ووڈ ہدایتکار کو اداکاراؤں کے ساتھ زیادتی کے جرم میں 16 برس قید کی سزا

ہاروی وائن اسٹین کے خلاف 80 سے زائد خواتین نے جنسی زیادتی کی شکایات کی تھیں


ویب ڈیسک February 24, 2023
(فائل فوٹو)

ہالی ووڈ انڈسٹری کے بدنامِ زمانہ ہدایتکار ہاروی وائن اسٹین کو 16 سال قید کی سزا سُنا دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ کی 80 سے زائد اداکاراؤں کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزامات کا سامنا کرنے والے ہدایتکار ہاروی وائن اسٹین کو عدالت لاس اینجلس کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 16 سال قید کی سزا سُنا دی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 1970 کے آخر تک ہاروی وائن اسٹین کے خلاف 80 سے زائد خواتین نے جنسی زیادتی اور ہراسانی کی شکایات زائد خواتین نے شکایات کی تھیں۔

ہاروی وائن اسٹین کو گزشتہ برس دسمبر میں سال 2013 میں کی گئیں جنسی زیادتیوں کا مجرم ٹھہرایا گیا تھا ان کے خلاف 2017 میں نیویارک ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ میں اسکینڈل سامنے آیا تھا جس کے بعد ہالی ووڈ کی معروف ترین اداکارہ انجیلینا جولی، سلمیٰ ہائیک، ایشلے جَڈ، روز میک گوئن، ہیتھر گراہم و دیگر اداکاراؤں نے ہاروی پر جنسی زیادتی کے الزامات عائد کئے تھے۔

یاد رہے کہ ہدایتکار ہاروی وائن اسٹین کو نیویارک کی عدالت نے ایک الگ جرم میں 23 سال قید کی سزا بھی سنا رکھی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں