لاہور سے مغوی 60 سالہ تصور حسین کی درد ناک ویڈیوز اہلخانہ کو موصول

کچہ کے ہنی ٹریپ گینگز نے تصور حسین کی ویڈیو ورثا کو بھجوائی اور تاوان کی رقم ایک سے بڑھا کر 5 کروڑ روپے کر دی


ویب ڈیسک February 25, 2023
—فوٹو: ایکسپریس

لاہور سے اغوا ہونے والے 60 سالہ تصور حسین کی درد ناک ویڈیوز ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی جس میں انہیں زنجیروں میں جگڑ ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کچہ کے ہنی ٹریپ گینگز نے تصور حسین کی ویڈیو ورثا کو بھجوائی اور تاوان کی رقم ایک سے بڑھا کر 5 کروڑ روپے کر دی۔

اس حوالے سے مغوی کے بیٹے ڈاکٹر تنویر نے بتایا کہ سی سی پی او لاہور تک نے معاملے پر بے بس ہونے کا اعتراف کیا ہے جبکہ والد کی رہائی کے بدلے 5 کروڑ روپے تاوان مانگا جارہا ہے۔

انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ والد پر بدترین تشدد کیا جارہا ہے اور انہیں بازیاب کرایا جائے، کچہ کے گینگز لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ سے کئی افراد کو اغوا کر چکے ہیں۔

پولیس کے مطابق مغویوں کو گھوٹکی ، کشمور کے علاقوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں