دلہن رسومات کے دوران چل بسی بہن کی شادی دلہا سے کرادی گئی

دلہن کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا


ویب ڈیسک February 27, 2023
چھوٹی بہن کی شادی تقریب کے دوران لاش سرد خانے میں رکھی گئی:فوٹو:سوشل میڈیا

بھارت میں رسومات کے دوران دلہن انتقال کرگئی جس کے بعد دلہا سے اس کی بہن کی شادی کرا دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے علاقے سبھاش نگر میں دلہن کو شادی کی رسومات کے دوران دل کا دورہ پڑا اور وہ گر گئی۔ دلہن اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کرگئی۔

دلہن کے گھر والوں کو بارات کو بغیر دلہن واپس نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا اور مرنے والی دلہن کی جگہ اس کی چھوٹی بہن کی شادی دلہا سے کروا دی گئی۔ تقریب کے دوران لاش کو سرد خانے میں رکھا گیا تھا جس کی بعد میں آخری رسومات ادا کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں