مردان میں نشے کے عادی اسکول پرنسپل کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق

پولیس کے مطابق ملزم آئس نشے کا عادی ہے۔ اس نے گھر کے اندر فائرنگ کی۔

ویب ڈیسک February 27, 2023
پولیس کے مطابق ملزم آئس نشے کا عادی ہے۔ اس نے گھر کے اندر فائرنگ کی۔

تخت بھائی میں آئس نشے کے عادی اسکول پرنسپل نے گھر کے اندر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بیٹا جاں بحق اور بیوی شدید زخمی ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعہ پیرسدی کے علاقے میں پیش آیا۔ ملزم کی شناخت شاہ جہان کے نام سے ہوئی جو گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کالام سوات کا پرنسپل ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم آئس نشے کا عادی ہے۔ اس نے گھر کے اندر فائرنگ کی۔

ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمی بیوی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو تخت بھائی اسپتال منتقل کیا جاں سے پھر ایم ایم سی منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی چارہ جوئی شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں