جلاؤ گھیراؤ کیس علی امین گنڈاپور دو بھائیوں سمیت بری

سیشن جج نے 25 مئی لانگ مارچ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ پر درج مقدمے کا فیصلہ سنادیا


ویب ڈیسک February 27, 2023
(فوٹو: فائل)

جلاؤ گھیراؤ کیس میں علی امین گنڈاپور اپنے دو بھائیوں سمیت بری ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد تھانہ ترنول میں 25 مئی لانگ مارچ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ پر درج مقدمے کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر بھٹی نے مقدمہ کا فیصلہ سنایا اور پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور اور ان کے بھائیوں عمر امین گنڈاپور اور فیصل امین گنڈاپور کو کیس سے بری کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں