نصیر الدین شاہ نے بھارتیوں کو تاج محل لال قلعہ اور قطب مینار گرانے کا مشورہ دے دیا

بھارتی عوام سمجھتے ہیں کہ مغل بھات کو لوٹنے آئے تھے، نصیر الدین شاہ


ویب ڈیسک February 28, 2023
(فائل فوٹو)

بالی ووڈ انڈسٹری کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ کا کہنا ہے کہ اگر مغل بادشاہ اتنے ہی ظالم تھے تو بھارتیوں کو چاہیے کہ ان کا بنایا ہوا تاج محل، لال قلعہ اور قطب مینار گرا دیں۔

پاکستان کے شہر پشاور سے تعلق رکھنے والے بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ جلد اپنی نئی ویب سیریز 'تاج ڈیوائڈڈ بائے بلڈ' میں شہنشاہِ ہند بادشاہ جلال الدین اکبر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

تاہم بھارت میں مغل بادشاہوں کے حوالے سے مشہور ہے کہ وہ ظالم حکمران تھے یہی وجہ ہے کہ ویب سیریز کا ٹیز ریلیز ہوتے ہیں سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین نے مغلوں کو ظالم قرار دینا شروع کر دیا۔


گزشتہ دِنوں بھارتی میڈیا کو دیئے انٹرویو میں نصیرالدین شاہ نے مغل بادشاہوں پر تنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح بھارتی حکومت نے مغلوں کے بسائے ہوئے شہروں، گاؤں اور قصبوں کے نام تبدیل کردیئے ہیں اگر انہیں مغل بادشاہوں سے اتنی ہی نفرت ہے تو تاج محل، قطب مینار اور لال قلعہ کو بھی گرا دینا چاہیے پھر انہیں اتنی اہمیت کیوں دیتے ہیں؟

نصیر الدین شاہ نے مزید کہا کہ کئی سالوں سے بھارت میں مغل بادشاہوں کو لٹیرا قرار دیا جا رہا ہے جبکہ بالی ووڈ کی فلموں میں انہیں ظالم ولن کے طور پر دکھایا جاتا گیا ہے۔




نصیر الدین شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام سمجھتے ہیں کہ مغل بھات کو لوٹنے آئے تھے جبکہ مغل تو یہاں اپنا گھر بسانے آئے تھے اور انہوں نے ایسا ہی کیا جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کی ویب سیریز 'تاج ڈیوائڈڈ بائے بلڈ' میں نصیر الدین شاہ سمیت لیجنڈری اداکار دھرمندر بھی صوفی بزرگ شیخ سلیم چشتی کا کردار ادا کریں۔ سیریز 3 مارچ کو بھارتی اسٹریمنگ سائٹ زی فائیو پر ریلیز کی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں