بھارتی اداکارہ سمانتھا رتھ فلم شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں

فلم میں بھرپور ایکشن دکھانے کیلئے فلم بنانے والوں نے ہالی وڈ سے ایکشن ڈائریکٹر کو ٹریننگ کیلئے بلایا ہے


ویب ڈیسک February 28, 2023
فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ سمانتھا رتھ پرابھو فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنے آپ کو زخمی کرا بیٹھی ہیں۔

وہ اداکار ورون دھون کے ساتھ امریکی سیریز 'سائیٹیڈل' کی انڈین ری میک کی شوٹنگ میں مصروف تھی جب حادثہ پیش آیا۔

سمانتھا رتھ پرابھو نے سوشل میڈیا پر اپنے زخموں کی تصویر شیئر کی ہے جس میں زخموں کے نشان واضح نظر آرہے ہیں۔

sdfg

ذرائع کے مطابق اداکارہ کو مارشل آرٹ کی ٹریننگ کے دوران یہ زخم آئے ہیں اور وہ فلم میں بھرپور ایکشن میں نظر آئیں گی۔

انڈین فلم میں بھرپور ایکشن دکھانے کیلئے فلم بنانے والوں نے ہالی وڈ سے ایکشن ڈائریکٹر کو ٹریننگ کیلئے بلایا ہے۔

کچھ عرصہ قبل اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہیں ایک اسٹنٹ پرفارمر کے ساتھ ٹریننگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں