پریانکا چوپڑا کے بیان پر راکھی ساونت کا سخت ردعمل سامنے آگیا

پریانکا چوپڑا اب بالی وڈ کے خلاف کیوں بول رہی ہے، اسے پہلے بولنا چاہئے تھا، اداکارہ


ویب ڈیسک March 30, 2023
فوٹو : فائل

بالی وڈ اور ہالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے انڈین فلم انڈسٹری کے متعلق بیان پر اداکارہ راکھی ساونت کا ردعمل سامنے آگیا۔

پریانکا چوپڑا نے ایک تازہ انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کو بالی وڈ میں کنارے سے لگانے کی سازش کی گئی اسی لئے وہ دلبرداشتہ ہوکر امریکا شفٹ ہوگئیں۔

میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ پریانکا چوپڑا اب بالی وڈ کے خلاف کیوں بول رہی ہے، اسے پہلے بولنا چاہئے تھا۔







View this post on Instagram


A post shared by Voompla (@voompla)






ان کا کہنا تھا کہ پریانکا پہلے یہاں فلمیں کرتی رہی ہے، اس وقت اس نے کچھ نہیں بولا، اب وہ اپنی آواز کیوں اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں پریانکا سے محبت کرتی ہوں، وہ میری دوست ہے اور اس کی والدہ بھی میری دوست ہے لیکن اتنی فلمیں کرنے اور ایوارڈ لئے تو اس وقت انہوں نے کیوں نہیں زبان کھولی۔

راکھی ساونت کا مزید کہنا تھا کہ آج پریانکا امریکا میں سیٹل ہوگئی ہے، اب وہ کسی کو بدنام کیوں کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں