جلاؤ گھیراؤ کیس پولیس نے مسرت جمشید اور جمشید چیمہ کو کلین چٹ دیدی

پولیس کو ملزمان کی گرفتاری مطلوب نہیں، تفتیشی افسر کی رپورٹ کے بعد درخواست واپسی کی بنیاد پر عدالت نے کیس نمٹا دیا


ویب ڈیسک April 04, 2023
(فوٹو فائل)

چلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر تشدد کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کو پولیس نے گرین چٹ دے دی۔

پولیس نے تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کو تفتیش میں بے گناہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری پولیس کو مطلوب نہیں ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس رپورٹ کے بعد مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ واضح رہے کہ مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر کے خلاف 3 مقدمات تھے۔

دریں اثنا انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی عبوری درخواست ضمانت مسترد کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جلاؤ گھیراؤ ،پولیس پر تشدد اور کارسرکار میں مداخلت کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی عبوری ضمانت بھی عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں