متنازع الیکشن ملک کی تباہی کا باعث بنے گا وزیر داخلہ

متنازعہ انداز میں الیکشن کرانے کی کوشش کی جارہی ہے، رانا ثنا


ویب ڈیسک April 05, 2023
متنازعہ انداز میں الیکشن کرانے کی کوشش کی جارہی ہے، رانا ثنا

وفاقی وزیر داخلہ راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ متنازع الیکشن ملک کی تباہی کا باعث بنے گا، ہم اس کے سخت خلاف ہیں۔

راناثناءاللہ نے راول پنڈی میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن متنازعہ انداز میں کرانے کی کوشش کی جارہی ہے، الیکشن سے گھبراتے نہیں، لیکن ان الیکشن میں سیاسی جماعتوں اور ججز میں بھی اتفاق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ متنازعہ الیکشن ملک کو انارکی کی طرف لے جائے گا، اس سے پہلے 1971 اور 77 کے الیکشن بھی متنازعہ تھے ایک نے ملک توڑا دوسرے نے دہشت گردی دی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ تیسرا الیکشن اگر متنازع انداز سے ہوگیا تو ملک کی تباہی، افراتفری و انارکی کا راستہ بنے گا، ہم اس تباہی کے سخت خلاف ہیں، اس موقف کو سپریم کورٹ ججز کی اکثریت تسلیم کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضد اور ہٹ دھرمی کے الیکشن کسی صورت قبول نہیں، انتخابات اپنے وقت پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی مرضی سے ہونے چاہئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں