منیب بٹ کے بعد اداکارہ اشنا شاہ نے بھی فیروز خان سے صلح کرلی

فیروز خان نے اپنے ساتھی فنکاروں کی نجی معلومات لیک کرنے پر معافی مانگ لی تھی


ویب ڈیسک April 06, 2023
(فائل فوٹو)

پاکستان شوبز کی اداکارہ اشنا شاہ نے رمضان المبارک کے مہینے میں پُرانی رنجشوں کو بھُلا کر فیروز خان سے صلح کر لیا۔

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ اشنا شاہ نے انسٹا گرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکار فیروز خان کو ماہ رمضان کے صدقے معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے جم ٹرینر اور فیروز خان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک حدیث نبویﷺ کا ترجمہ بھی شیئر کیا جس کے مطابق رمضان رحمت بخشش اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے۔



اشنا شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر مرحوم عامر لیاقت حسین کے معاملے کو فیروز خان کے معاملے سے جوڑتے ہوئے لکھا کہ وہ آئندہ کسی ایسی مہم کا حصہ نہیں بنیں گی جس میں کسی کو اس قدر ہراساں کیا جائے کہ وہ خود کو ہی نقصان پہنچا دے۔

اداکارہ نے انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ جس کسی نے بھی عامر لیاقت کی تکلیف سے آگاہ ہونے باوجود بھی انہیں ٹرول کیا اور انہیں معاف نہیں کیا ان سب کے سروں پر مرحوم کا خون ہے۔



اداکارہ کا کہنا تھا کہ کسی عورت پر ظلم ہو تو اس کے حق میں آواز ضرور اُٹھانی چاہیے مگر مرد کو خود ہی سزا دینے کا کسی کو اختیار نہیں ہے۔

اشنا شاہ نے واضح کیا کہ وہ اب کبھی کسی قسم کی سوشل میڈیا مہم کا حصہ نہیں بنیں گی جس سے کسی کو دُکھ پہنچے ساتھ ہی اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں فیروز خان کے معاملے میں زبردستی اُلجھایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فیروز خان نے نجی معلومات لیک کرنے پر ساتھی فنکاروں سے معافی مانگ لی
واضح رہے کہ فیروز خان نے اپنے ساتھی فنکاروں کی نجی معلومات لیک کرنے پر معافی مانگ لی تھی جس کے بعد منیب بٹ نے بھی فیروز خان سے صلح کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں