سندھ میں 313 رہائشی اسکیمز غیر قانونی قرار

تمام اضلاع کے شہری ان اسکیمز میں پلاٹس یا گھر لینے سے پہلے تصدیق ضرور کریں، حکام


ویب ڈیسک April 06, 2023
سندھ ماسٹرپلان اتھارٹی نےغیرقانونی رہائشی اسکیمز کی فہرست جاری کردی:فوٹو:فائل

سندھ حکومت نے صوبے کی 313 رہائشی اسکیمز کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ سندھ ماسٹرپلان اتھارٹی نےغیرقانونی رہائشی اسکیمز کی فہرست جاری کردی۔ فہرست میں صوبے کی 28 اضلاع کے 37 تعلقوں کی 313 رہائشی اسکیموں کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔

غیر قانونی رہائشی اسکیمز میں ضلع حیدرآباد کی 20، ضلع نوشہرو فیروز میں 74، میرپورخاص کی 23 سوسائیٹیز شامل ہیں۔مٹیاری کی 18، سکھر 14، خیرپور 19، نوابشاہ 24 اور لاڑکانہ کی 11 سوسائٹیز غیرقانونی ہیں۔

سندھ کے ضلع سانگھڑ کے 5 تعلقوں کی 47 رہائشی اسکیمز جبکہ جیکب آباد17 ،کشمور 3، سجاول کی ایک اورٹھٹہ کی 26 سوسائٹیز غیر قانونی قرار دے دی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع کے شہری ان سوسائٹیزمیں پلاٹس یا گھر لینے سے پہلے تصدیق ضرور کرلیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں