پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈا کی منگنی 10 اپریل کو ہوگی بھارتی میڈیا
پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈا مارچ 2022 سے میڈیا کی شہ سرخیوں میں ہیں جب دونوں کو ڈنر پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا
بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راگھو چڈا کی منگنی کی تقریب روں ماہ میں منعقد ہوگی۔
بھارتی اداکارہ اور راگھو چڈا کے درمیان افیئر کی خبریں کافی عرصے سے گرم ہیں اور اب بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں کی منگنی 10 اپریل کو ہونا طے پائی ہے۔
پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈا مارچ 2022 سے میڈیا کی شہ سرخیوں میں ہیں جب دونوں کو ڈنر پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، اگلے دن دونوں لنچ پر بھی ساتھ پائے گئے تھے۔
دونوں نے اپنے رشتے کو اب تک خفیہ رکھا ہوا ہے اور ذرائع کے مطابق 10 اپریل کو منگنی کے بعد وہ اس کا باضابطہ اعلان کرنے والے ہیں۔
پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈا نے ایک ساتھ لندن اسکول آف اکنامکس میں ساتھ پڑھا ہے اور وہ کافی عرصے سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔
بھارتی اداکارہ کو گزشتہ روز ممبئی ائرپورٹ پر دیکھا گیا جہاں راگھو سے تعلق کے سوال پر اداکارہ نے براہ راست کوئی جواب نہیں دیا اور کہا کہ وہ لندن جارہی ہیں، صحافی کے سوال پر وہ خوشی سے مسکرارہی تھیں۔