ملکی سیاسی صورت حال وزیر خزانہ نے دورہ واشنگٹن منسوخ کردیا

اسحاق ڈار اور وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں شرکت کرنی تھی


ویب ڈیسک April 07, 2023
(فوٹو فائل)

وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے دورۂ واشنگٹن منسوخ کردیا۔

ذرائع وزارت ِ خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے دورۂ واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں شرکت کرنا تھی۔ ذرائع کے مطابق دورہ منسوخ کیے جانے کی وجہ موجودہ ملکی سیاسی صورت حال ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف حکام اور امریکی ٹریژری ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام سے سائڈ لائن میٹنگ کرنی تھی۔ علاوہ ازیں آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کے معاہدے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے بھی سائیڈ لائن میٹنگ میں امور زیر غور آنا تھے۔

ذرائع کے مطابق اب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ،سیکرٹری خزانہ سمیت اقتصادی ٹیم کے دیگر ارکان آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔